(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایمبر ہرڈ نے عارضی طور پر ہالی ووڈ سے دوری اختیار کرلی، اداکارہ اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ سپین منتقل ہوگئی ہیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ" ایمبر ہرڈ نے ہالی ووڈ انڈسٹری چھوڑ دی ہے اور اب وہ اپنی 2 سالہ بیٹی کے ساتھ اسپین منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گی"۔
ڈیلی میل کی صحافی نے بتایا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ ایمبر ہرڈ ہالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے میں جلد بازی کریں گی لیکن شاید وہ صحیح وقت آنے پر یا بہتر پروجیکٹ کی آفر ہونے پر واپس آسکتی ہیں,وہ اسپین میں خوش ہیں اور تمام شور و غل سے دور اپنی بیٹی کی پرورش کررہی ہیں"۔
یاد رہے کہ ایمبر ہرڈ نے اپنے سابق شوہر اور ہالی ووڈ کے معروف اداکارہ جونی ڈیپ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا ، جس کے بعد جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا تھا۔
تاہم عدالت میں کیس کی طویل کارروائی کے بعدجون 2022 میں فیصلہ ہوا کہ ایمبر ہرڈ نے اپنی شادی سے متعلق بیانات "جھوٹے" تھے اور انہوں نے "بددیانتی"سے کام لیا تھا۔عدالت نے ایمبر ہرڈ کو ہرجانے کی سزا کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاو¿نڈ) ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔