چودھری پرویز الہی کے گھر پولیس کی ریڈ کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس کی ریڈ کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگرافسران کا غیر مشروط معافی نامہ منظور کرلیا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے چودھری پرویز الہی کی درخواست نمٹاتے ہوئے تحریری حکم جاری کیا ہےکہ عدالت نے چودھری پرویز الہی کی درخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران نے تحریری غیر مشروط معافی نامہ جمع کروایا تھا،ڈی جی انٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ ،ایڈیشنل ڈی جی انٹی کرپشن وقاص حسن نتھوکا کی غیر مشروط معافی منظور کی جاتی ہے ، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف ، ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی کی بھی غیر مشروط معافی منظور کر لی گئی ہے ۔
چودھری پرویز الہی نے اپنے گھر پر ریڈ کرنے کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔