(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ کشمیر کے معاملے پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ،بھارت کی سرزمین پر بیٹھ کر کشمیر کی وکالت کی، بھارت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دہشتگرد ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے،بلاول بھٹو ان کے سامنے بیٹھتا ہے توان کا جھوٹا بیانیہ ٹوٹ جاتا ہے،بھارت میں میرے سرکی قیمت لگائی گئی لیکن ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارا دورہ کافی کامیاب تھا ،کشمیر کے معاملے پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ،ہم پر پابندی ہے کہ ایک دوسرے کے اختلافات کو نہیں اٹھا سکتے ہیں ،جو مسئلہ ضروری سمجھا اسکو ہم نے اٹھایا۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ دہشتگردی کے معاملے پر بی جے پی اور آر ایس ایس کی کوشش رہی ہے کہ مسلم ممالک پر الزامات لگاتے ہیں ،حیران ہوں پیپلز پارٹی کے ہندو امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار بنتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ میں نے بھارت کی سر زمین پر مسئلہ کشمیر پر بات کی ،پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں برادری کو بھی ٹکٹ دیتی ہے اپنی جماعت میں ،حیران ہوںکہ بی جے پی کا اپر اور لوئر ہاﺅس میں کوئی مسلمان رکن نہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ ایس سی او میں اپنا موقف سامنے رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی ،اصولی موقف ہے جب تک اگست 2019 کے فیصلے کو بھارت واپس نہیں لیتا تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ فوری اسلام آباد جا رہا ہوں جہاں چائنہ اور افغانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی، اجلاس میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے پروپیگنڈے کا بھی جواب دیا،بھارتی وزیرخارجہ کی تنقید کی وجہ ان کا عدم تحفظ ہے،
ان کاکہناتھا کہ کشمیر پر یکطرفہ اقدام واپس لینے تک بھارت سے بات چیت نہیں ہوگی،بھارت کو شاید سی پیک کے معاملے پرتکلیف ہے، بھارت کی سرزمین پرپاکستان کا مقدمہ لڑا،بلاول بھٹو نے کہاکہ ہماری توجہ سی پیک پر ہے،ایس سی او ارکان نے سی پیک کی تعریف کی، 11سال سے جاری بھارت کے جھوٹے بیانیہ کا جواب دیا، وسطی ایشیا کے ممالک سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمبر ہرڈنے ہالی ووڈ سے دوری اختیار کرلی ، بیٹی کےہمراہ سپین منتقل