پاکستان  نے نیوزی لینڈ کوچوتھے ایک روزہ میچ میں 102رنز  سے  شکست دیدی

May 05, 2023 | 22:28:PM
 پاکستان  نے نیوزی لینڈ کوچوتھے ایک روزہ میچ میں 102رنز  سے  شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستان  نے نیوزی لینڈ کوچوتھے ایک روزہ میچ میں 102رنز  سے  شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 روزہ میچز  کی سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی  بیٹنگ کی بات کی جائے تو  کپتان  بابراعظم نے  شاندارسنچری سکور کی، بابر نے اس  بہترین اننگ کی بدولت تیز ترین 5000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے  نام کیا،، دنیا کے نمبر ون  بلے باز نے  117گیندوں پر 107رنز بنائے، نوجوان مڈل آرڈر بلے با ز آغاسلمان نے یاد گار 58 رنز ،شان مسعودنے44رنز، افتخار احمد  نے 28 رنز بنا، محمد رضوان نے 24 ، فخر زمان نے 14 رنز بنائے جبکہ شاہین آفریدی23 اور  محمد حارث 17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ، شاہین آفریدی  نے  3 چھکوں  کی مدد سے 7 گیندوں برق رفتار پر23  رنز بنائے ،نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان  ٹام لیتھم ٹام 60، مارک چاپمین 46رنز بنا کر نمایاں رہے،ڈیرل مچل نے 34 ، ٹام بلینڈل نے23 رنزبنائے،پاکستان کی جانب سے  اسامہ میر نے4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،  وسیم جونئیر   نے3حارث روف   نے 2وکٹ حاصل کیں۔