(ویب ڈیسک) کنگ چارلس اور ملکہ کمیلہ کی تاج پوشی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ سیکورٹی خدشات کے باعث بکھیگنم پیلس کو عام عوام کے لیے بند کر دیا گیا۔
تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعداد میں افراد پیلس کے باہر جمع ہوگئے جبکہ سڑکوں کے اطراف بیرئر لگایا دیا گیا۔ لاکھوں افراد کی شرکت کے باعث سینٹرل لندن کی بیشتر سڑکیں بند ہونگی مگر ٹرین اور ٹیوب معمول کے مطابق چلیں گی۔
تاج پوشی کا جلوس دیکھنے کے لیے صبح چھ بجے سے ہی پارلیمنٹیرین سکویر، وائٹ ہال اور مال کا علاقہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ بادشاہ چارلس بکھیگنم پیلس سے جلوس کی شکل میں ویسٹ منسٹر ایبے کے لیے روانہ ہونگے۔ ویسٹ منسٹر ایبے سروس کے بعد جلوس کی شکل میں واپس پیلس جائیں گے۔
شہزادہ چارلس پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہوں گے جہاں فلائی پاس دیا جائے گا۔ تاج پوشی کی تقریب میں دنیا بھر کے سربراہان شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے۔
تاج پوشی کی تقریب دیکھنے کے لئے لیے سینٹ جیمز، گرین پارک سور ہائڈ پارک سمیت دیگر شہروں میں بڑی سکرین نصب کی جائیں گی۔ اتوار 7 مئی کو ملک بھر میں تاج پوشی کا جشن منانے کے لیے سٹریٹ پارٹیز منعقد کی جائیں گی۔ صرف انگلینڈ میں تین ہزار سے زائد پارٹیوں کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے۔
اسی شام بگھنگم پیلس کے سامنے تاج پوشی کنسرٹ بھی منعقد ہوگا۔ پیر کو اضافی چھٹی کے دن کو دوسروں کی مدد سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس دن لوگوں کو مقامی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی کے لیے ہاتھ بٹانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی گی۔ انگلینڈ اور ویلز میں پارکس اور کلب دو گھنٹے اضافی کھلیں گے۔