اسرائیلیوں کا ایک بار پھر احتجاج، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کر کے حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مغویوں کو بحفاظت اسرائیل واپس لایا جائے،مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس سے قبل بھی اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب جرمنی میں بھی طلبا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:بارش برسے گی یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
علاوہ ازیں امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلباء کو گرفتار کیا ہے۔
امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔