گیمبیا: اسحاق ڈار کی وزیر خارجہ آذربائیجان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی او آئی سی سربراہی کانفرنس کے سلسلے میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرا نے سیاسی سطح پر روابط اور بات چیت کو فروغ دینے پر اتقاق رائے کیا ، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باکو کو COP29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، بڑی سرمایہ کاری کا امکان
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی تعریف کی۔