(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشکش کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی جس پر مشاورت جاری کا عمل جاری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر اہم وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، اتفاق رائے کی صورت میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ کے بعد پی پی پی کو دو اور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو حادثہ بال بال بچ گئے
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کونسل سے مشاورت کے بعد حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ہی کیا تھا اب بھی فیصلہ سی ای سی ہی کرے گی۔