(ندیم مغل) خانیوال میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث دو معصوم بچوں کی جان چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خانیوال کے علاقے نظام آباد میں پیش آیا جہاں 10سالہ دو بچےکھیلتے ہوئے گندے پانی کے تالاب میں گر گئے۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے
اہل علاقہ کے مطابق 10سالہ فہد اور حسنین کلاس چہارم کے طالب علم تھے، ایک گھنٹے تک بچے گندے پانی میں تڑپتے رہے سرکاری ادارے مدد کو نہ آئے، مرنے والے بچوں کی مائیں غم سے نڈھال ہیں۔
اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔