صوابی :گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوارالحق) صوابی میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ۔
افسوسناک واقعہ صوابی کے گاؤں جلبی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاکی پر ملزم محمد نبی نامی شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو ٹکڑے کرکے پھینک دیا۔
تھانہ تورڈھیر پولیس نے لاش کے ٹکڑوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر اہم وفاقی وزارتیں ملنے کا امکان
پولیس حکام کے مطابق قتل کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔