اتحاد ایئرویز کا 5 ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اتحاد ایئرویز نے اپنے عالمی نیٹ ورک کو مزید وسیع کرنے کیلئے پانچ نئی ایئرلائنز کے ساتھ دو طرفہ انٹرلائن معاہدے کئے ہیں جن سے مسافروں کو سفر کی مزید سہولت ملے گی۔ ایئرلائن نے افغانستان میں کام ایئر، یونان میں سکائی ایکسپریس، آسٹریلیا میں ریکس ایئرلائنز، کوریا میں جی جو ایئر اور میانمار ایئرویز انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری پر اتفاق کیا ہے۔
انٹر لائن معاہدوں کے تحت تمام ایئر لائنز کے صارفین کو ایک دوسرے کے نیٹ ورکس کے ذریعے مقامات پر بہتر رسائی ہوگی۔جبکہ مسافر ایک ہی ٹکٹ پر اپنا پورا سفر بک کرسکیں گے اور ان کا سامان بغیر کسی رکاوٹ آخری منزل تک پہنچ جائے گا۔ ابوظہبی کے زاید بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دنیا بھر سے آنے والے مسافر کابل جانے والی کام ایئر کی پرواز سے رابطہ قائم کر سکیں گے ۔
ایتھنز کیلئے اتحاد کی روزانہ 2 پروازوں کے مسافر اب سکائی ایکسپریس کے ساتھ یونان اور اس کے خوبصورت بحیرہ روم کے جزیروں میں 28 مقامات کا سفر کر سکیں گے۔ریکس ایئرلائنز مسافروں کو سڈنی اور میلبورن میں اتحاد کے گیٹ ویز سے آسٹریلیا کے 22 مقامات تک آسانی سے رسائی فراہم کرے گی ، جن میں ایڈیلیڈ، ہوبارٹ، کینبرا، برسبین اور گولڈ کوسٹ شامل ہیں۔
جی جو ایئر کے ساتھ مسافر سیﺅل سے شمال مشرقی ایشیا کے 7 ممالک کے 27 مقامات تک اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔میانمار ایئرویز انٹرنیشنل کے ساتھ روابط جنوبی ایشیا میں اتحاد کے گیٹ وے کے ذریعے ینگون اور منڈلے تک بہتر رسائی فراہم کریں گے۔اتحاد کے پاس اب دنیا بھر کی ایئر لائنز کے ساتھ 123 انٹر لائن، کوڈ شیئر اورسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے