(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر 9 مئی کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ہدایات جاری کی ہے کہ تمام صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈر احتجاجی ریلی نکالے اور ملک گیر احتجاج ریکارڈ کروائے۔
اس سلسلے میں بانی چیئرمین کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمرایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گے ، پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم لہرائے جائیں گے ، ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈ آویزاں ہوں گے ۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کے ساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا جبکہ 9 مئی کے شہدا کیلئے ریلیز میں خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں : فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، مزید سماعت کل ہو گی