وزیر داخلہ کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا،ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ حکام اور سکیورٹی فورسز سے ملاقات کی،ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا،وزیر داخلہ نے ائیر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے احکامات بھی جاری کئے،وزیر داخلہ اپنے مختصر دورے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور ملک نے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا