انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انگلینڈ کیخلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی۔
دورہ انگلینڈ کے لئے 17 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سکواڈ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر سید نذیر احمد بھی ہمراہ تھے، لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر فیصل محمود نے ٹیم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار کا کہنا تھا کہ پہلی بار انگلینڈ ٹور پر پہنچے ہیں، ہمارے 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، انگلینڈ کا موسم اور پچز ہمارے لئے چیلنجز ہیں لیکن پر امید ہیں کہ ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، کوریا کو کتنے گول سے ہرایا؟ جان کر دل خوش ہو جائے
کپتان ندا ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تمام توجہ اس وقت ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے اوران میچز کی بدولت ہم اپنی ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے مختلف کمبینیشن آزما رہی ہے، ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس رہی، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز 4-1 سے اپنے نام کی تھی۔