کورونا سےمزید  11افراد انتقال کر گئے،1229افراد کی حالت تشویشناک

Nov 05, 2021 | 06:44:AM

(24نیوز) حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید   11افراد جاں بحق ہوگئے۔ 515نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح1.16فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  44ہزار148افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 515مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار229مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 


 یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی کپتان چپل کے شوقین، 2 جوڑوں کا آرڈر دیدیا

مزیدخبریں