اہم خبر۔۔ ویسٹ انڈیز کے بہترین آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ڈیوائن براوو نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیوائن براوو نے کہا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سفر کے ساتھ میرا کیریئر بھی ختم ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے لیے آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے، میں نے 18 سال کرکٹ سے بہت لطف اٹھایا۔
ویسٹ انڈیز کے38 سالہ مایہ ناز آل راؤنڈرڈیوائن براوو دوبار ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔انہوں نے 90 ٹی ٹوینٹی انٹر نیشنل میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔براوو نے 40ٹیسٹ میچز اور 164ون ڈے میچز بھی کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 11افراد انتقال کر گئے،1229افراد کی حالت تشویشناک