(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے بالرروی چندرن ایشون نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے انجری کا شکار افغان بالر مجیب الرحمان کی دستیابی کویقینی بنانے کے لئے بھارت کی جانب سے علاج کروانے کی آفر کردی۔
تفصیلات کے مطابق افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کی وجہ سے بھارت اور نمیبیا کے خلاف میچ نہیں کھیل پائے تھے، اس حوالے سے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی بالر روی چندرن ایشون نے مضحکہ خیز انداز میں کہا ہے کہ ہم نےمجیب الرحمان کو بھارتی فزیو کی خدمات آفر کی ہیں تاکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لئے بہت نیک خواہشات ہیں، انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہماری بہت سی امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر 12 کے میچز میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے اور بھارتی ٹیم کے لئےسیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی ساری امیدیں اس میچ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک گھنٹہ دیا پر اس نے معافی نہیں مانگی،دل میں کوئی نفرت نہیں,شعیب اختر کی نئی ویڈیو