عوام پر سوتے میں پٹرول بم سے حملہ۔۔8 روپے 3پیسے فی لٹر اضافہ

Nov 05, 2021 | 09:14:AM

(24 نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ پٹرول کی نئی قیمت145روپے 82پیسے فی لٹر ہوگئی ،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ہمیں بچا لو۔۔ بھارتی کھلاڑی کیوں افغانستان کے بالر  کی منتین ترلے کرنے لگے۔۔؟؟

مزیدخبریں