(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمردہ اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والےشخص کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صبح سویرے کارروائی کرکے 760 کلو گرام ناقص گوشت ضبط کر کے تلف کر دیا، حکام فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں سپلائی کی جانے والی مرغیاں مردہ تھیں، اس کے علاوہ سر کی سوزش، اندھے پن، منہ اور پروں کی بیماریوں کا شکار مرغیاں بھی شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کی جانی تھیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں موذی بیماریوں کا شکار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو بھی پکڑ لیا ہے اور میٹ سیفٹی ٹیموں کے ٹیسٹوں میں گوشت مضر صحت پایا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام سست، بند آنکھوں یا نزلے کا شکار مرغی ہرگز مت خریدیں،ہمیشہ صحت مند مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس۔۔ رکن اسمبلی جام اویس گرفتار