(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 52 نئے ڈینگی کیسز سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس وقت 3 ہزار 985 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 نئے ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 316ہو گئی۔
اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 25 نئے کیس رپورٹ ہوجانے کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 669 مریض موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موذی بیماریوں میں مبتلا اور مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام