منشیات کیس، آریان آج این سی بی کے سامنے پیش ہونگے

Nov 05, 2021 | 10:46:AM
آچ آریان این سی بی کے سامنے پیش ہونگے
کیپشن: آریان خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان شرائط کے مطابق  آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمانت پر رہا ہونے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہونا پڑے گا تاکہ ایجنسی کے سامنے اپنی موجودگی کی نشاندہی کی جاسکے۔ 

یہ ان شرائط میں سے ایک تھی جو ممبئی ہائی کورٹ نے 23 سالہ نوجوان کو ضمانت دیتے ہوئے رکھی تھی، آریان خان کو 22 دن جیل میں گزارنے کے بعد 30 اکتوبر کو ممبئی آرتھر روڈ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

ممبئی ہائیکورٹ نے آریان کی ضمانت کے لیے 14 شرائط درج کی تھیں، آریان خان پولیس کو بتائے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں ہر جمعہ کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ شرائط میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونا، اپنے دوست ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے ملزموں سے بات چیت نہ کرنا اور میڈیا سے بات نہ کرنا شامل ہیں۔

اگر ان شرائط میں سے کسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) آریان خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    ڈینگی کے وار تیز۔2افراد جاں بحق۔25نئے کیس رپورٹ