پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ۔۔ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

Nov 05, 2021 | 11:25:AM

(24 نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیاہے کہ پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔پاکستان کی 73سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول 145روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے غریب عوام سے کوئی ہمدردی نہیں رہی۔ پاکستان کے عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی کا بوجھ برداشت کررہے ہیں، ایسے حالات میں پٹرول کی قیمت میں 8روپے اضافہ شرمناک ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

مزیدخبریں