بجٹ کے بعد9ویں بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔۔عوام پر مزید بوجھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا،وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ابتک 9ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق 15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات37 روپے26 پیسے تک مہنگی ہوئی ہیں۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت 37 روپے26پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔ اسی عرصے میں ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 31روپے86پیسے مہنگا کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر36 روپے42 پیسے اضافہ کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 36 روپے 53 پیسے بڑھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔ بچوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔۔!