پیٹرول مہنگا ہائے ہائے۔۔ٹرانسپورٹرز نے کام بند کردیا

Nov 05, 2021 | 13:16:PM
،پیٹرولیم مصنوعات، احتجاج، ٹرانسپورٹرز
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانٹیرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے  احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئےحکومت کی جانب سے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، ٹرانسپورٹرز اس اضافے سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔ آج صوبائی دارالحکومت لاہور کے چوک یتیم خانہ میں ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کے خلاف سخت احتجاج کیا ، انہوں نے بسیں کھڑی کرکے اپنا کام بند کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز اور عملے نے اضافے کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہےکہ وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 9 ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں،15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 37 روپے 26 پیسے تک مہنگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔ بچوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔۔!