(24نیوز) مہنگائی مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں 0.67فیصد مزید اضافہ ہوگیا ۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 فیصد ہوگئی۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ٹماٹر 20 روپے9پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ہفتے چینی 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتہ میں ایل پی جی کا سلنڈر 77 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ حالیہ ہفتے انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں بیف کی قیمت میں اوسط 5 روپے34 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں آلو,مٹن,لہسن,گڑ بھی مہنگا ہوا ۔ ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم کرنےکے حوالے سے اہم پیشرفت