حکومت نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعتراف کر لیا

Nov 05, 2021 | 18:23:PM
ادارہ شماریات،رپورٹ، چینی کی قیمت
کیپشن: چینی، حکومت کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ملک میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔
ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ملک میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، ملک میں چینی کی قیمت 90 سے 140 روپے فی کلو ہے،کراچی،پشاور،کوئٹہ میں چینی کی قیمت140 روپے فی کلو تک ہوگئی ،خضدار،حیدرآباد،لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 140 روپے کلو تک پہنچ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔ بچوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔۔!
ادارہ شماریات نے کہاہے کہ سکھر میں چینی کی قیمت 135 روپے فی کلو تک ہوگئی ، فیصل آباد اور بنوں میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو تک ہے ، اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو تک ہے ، لاہور،راوالپنڈی،سرگودھا،سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک ہے ،گوجرانوالہ،ملتان،بہاولپور میں بھی چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نجی سکول میں خواتین ٹیچرزکے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف