چینی مہنگی ۔۔شوگر ملز مالکان نے کتنا منافع کمایا ؟؟اعدادو شمار سامنے آگئے

Nov 05, 2021 | 18:27:PM

(ویب ڈیسک)چینی مہنگی ہونے سے شوگر ملزمالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ  ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق چینی مہنگی ہونے سے صرف رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں شوگر مل مالکان کو 67 ارب روپے کا اضافی منافع  ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ہر چیز کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔پٹرول ،ڈالر ،چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔جہاں پٹرول ڈیڑھ سوروپے کے قریب ایک لیٹر پہنچ چکا ہے وہاں چینی بھی کی قیمت بھی اس کے برابرپہنچ چکی ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے  چینی کی قیمت کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی جس کی وجہ سے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔حکومت نوٹس لیتی ہے قیمت مزید بڑھ جاتی ہے ۔حکومت اس سے پہلے درآمدی چینی کا ٹینڈر تین بار منسوخ کر چکی، حکومتی ذرائع نے بتایاکہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی کے باعث منسوخ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

مزیدخبریں