وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست نے بڑا یو ٹر ن لے لیا

Nov 05, 2021 | 18:35:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا استعفا واپس لے لیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ ریاستی سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا رہوں گا، استعفی واپس لینے کا اعلان انہوں نے چندی گڑھ میں میڈیا کے سامنے کیا۔

یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو بطور کر کٹر  وزیر اعظم پا کستان عمرا ن خا ن کے بھی بہت قریبی دوست ہیں۔انہوں نے 28 ستمبر کو اپنا استعفا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بھجوایا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ ایک انسان کے کردار کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔ میں پنجاب کے مستقبل اور بھلائی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں، میں پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفا دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی

مزیدخبریں