مردہ خانے میں 100سے زیادہ  لاشوں کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Nov 05, 2021 | 19:22:PM

 (ویب ڈیسک )برطانیہ کے ایک اسپتال میں 100 سے زیادہ  لاشوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ فلر نامی ملزم برطانیہ کے اسپتال میں 30 سال سے بطور الیکٹریشن کام کر رہا تھا۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ملزم لاشوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ان کے نام ایک خفیہ ڈائری میں درج کرتا تھا، اس نے یہ راز اپنی بیوی کو بھی بتا رکھا تھا۔

پولیس نے ملزم کو ایک خاتون کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا، پولیس کے مطابق خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو بالکل بھنک نہیں تھی کہ جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے وہ لاشوں کے ساتھ زیادتی کرنے میں بھی ملوث ہوسکتا ہے ۔

پولیس نے جب ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو انہیں لاشوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی ویڈیوز اور چند تصاویرملیں۔اس کے علاوہ پولیس ملزم کی خفیہ ڈائری تلاش کرنے میں بھی کامیاب رہی،رپورٹ کے مطابق پولیس کا ماننا ہے کہ ملزم نے اپنے 30 سالہ کیریئر کے دوران ممکنہ طور پر 100 سے زائد خواتین کی لاشوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہو گا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے 9 سال کی سب سے کم عمر لڑکی کی لاش اور 100 سال کی سب سے ضعیف خاتون کی لاش کو بھی اپنے گھناونے فعل کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:”کون بنے گا کروڑ پتی“ کترینہ کیف کے معصومانہ سوال سے میزبان امیتابھ بچن لاجواب ہو گئے

مزیدخبریں