شہباز ،بلاول ،فضل الرحمان کا ٹیلی فونک را بطہ ، بد ترین مہنگائی پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن ، بلاول بھٹو زر داری و دیگر سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ۔جس میں بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔قائد حزبِ اختلاف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر جان مینگل، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان، انس نورانی اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر مالک بلوچ کو بھی ٹیلی فون کیا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
قائدین نے بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا ۔ قائدین نے اتفاق کیاکہ عوام مہنگائی اور اس حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں، موجود حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،یہ حکومت رہی تو عوام اور معیشت زندہ نہیں رہے گی۔قائدین میں نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ، قائدین نے اتفاق کیاکہ موجودہ کرپٹ ترین حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔
دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ میں ملک میں بدترین مہنگائی ،عوامی مسائل اور پارلیمان میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیاہے۔ سلیکٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست نے بڑا یو ٹر ن لے لیا