گھریلو ملازماﺅں کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کربلیک میل کرنےوالا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایف آئی اےکے سائبرکرائم ونگ نے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گینگ کی خواتین گھر کے مالک کےساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز بناتیں اور وہ ویڈیوز اپنے سرغنہ کو بھیج دیتیں اور پھر سرغنہ ان ویڈیوز کے ذریعے متعلقہ شخص کو بلیک میل کرتے تھے۔سائبر کرائم کی ٹیم نے سرغنہ سمیت گینگ کے تین ارکان کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست افراد نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ کئی افراد سے لاکھوں روپے وصول کر چکے ہیں، بعض لوگوں سے پلاٹ دینے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ اس کام کیلئے خواتین کو دیہی علاقوں سے لایا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کترینہ کیف کے معصومانہ سوال سے میزبان امیتابھ بچن لاجواب ہو گئے
ایف آئی اےسائبر کرائم حکام کاکہناہے کہ ملزمان چھ سال سے یہ کام کررہے ہیں اور اب تک متعدد لوگوں کو بلیک میل کرچکے ہیں،ملزمان ایک بوڑھے شخص سے 20 لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔ بچوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔۔!