پاک بحریہ کےلئے چوتھے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا کراچی شپ یارڈ میں آغاز 

Nov 05, 2021 | 19:45:PM
کراچی شپ یارڈ،ملجم کلاس جہاز،ترکی
کیپشن: ملجم کلاس جہاز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاک بحریہ کےلئے چوتھے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا کراچی شپ یارڈ میں آغاز ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بتایاکہ خود انحصاری کی پالیسی کے تحت مقامی سطح پر جدید اسلحہ سے لیس جنگی جہازوں کی تیاری قابل فخر ہے۔ امیر البحر نے کہاکہ کراچی شپ یارڈ ، ایم ایس اسفات اور وزارت دفاعی پیداوار کے تعاون سے جہازوں کی کراچی شپ یارڈ میں تعمیر تاریخی موقع ہے۔ اس سلسلے کے دو جہاز پاکستان میں جبکہ دو ترکی میں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز مہلک ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہوں گے،ملجم کلاس جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا۔ جہازوں کی تعمیر کا منصوبہ پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی صنعت میں تعاون کے نئے باب کھولے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست نے بڑا یو ٹر ن لے لیا