ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ۔۔۔بھارت  نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

Nov 05, 2021 | 19:45:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، میچ
کیپشن: سکاٹ لینڈ کے کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو آسانی8وکٹوں  سے شکست دیدی
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔  اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18ویں اوور 85 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہل نے 18 گیندوں پرتیز ترین  نصف سنچری اسکور کی ۔ روہت شرما نے 16 گیندوں پر 30 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے بلے باز جارج منسے نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کائل کوٹزر 1، وکٹ کیپر بلے باز میتھیو کراس 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ مائیکل لیسک نے 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مارک واٹ 14 اور صفیان شریف کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا اور محمد شامی نے 3،3، جسپرٹ بمرا نے 2 اور روی چندر ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 یہ بھی پڑھیں:مردہ خانے میں 100سے زیادہ لاشوں کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار