حکومت نے پٹرول بم کے بعد بجلی بم بھی گرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بنیادی بجلی ٹیرف میں 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔ نیپرا حکا م کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15.36 روپے ہو گئی۔فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر اضافہ لاگو نہیں ہو گا۔اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے ۔
واضح رہے کہ جمعرات کی شب حکومت نے اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست نے بڑا یو ٹر ن لے لیا