مہنگائی کی شرح 15.21 پر پہنچ گئی۔۔ادارہ شماریات۔۔ابھی اور اضافہ ہوگا،معاشی ماہرین

Nov 05, 2021 | 20:05:PM
ادارہ شماریات۔قیمتیں۔مہنگی۔رپورٹ
کیپشن: پرائس انڈیکس۔۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی۔
 ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ایک ہفتے میں صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت بڑھ کر 110 روپے فی کلو ہو گی ،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 سے بڑھ کر 2489 تک پہنچ گئی۔
 اعلامیہ کے مطابق گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی، ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 2 روپے کمی آئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہر چیزپرپڑتا ہے۔ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے اور تمام بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔حکومت کو عوام کا احساس کرتے ہوئے حالیہ اضافہ واپس لینا چاہئے۔
 یہ بھی پڑھیں۔دلہا دلہن کا زبردست ڈانس۔۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی