پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، وزیراعظم عوام پر رحم کریں، ایم کیوایم پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عوام پر رحم کریں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ اس اضافے کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، عالمی مارکیٹ میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں، عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے غیر ضروری اخراجات کم کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کی تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری ، وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات ارسال