لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق خواجہ محمد شریف نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے میانی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ خواجہ محمد شریف وکلا کی تحریک کی بنا پر 16 مارچ 2009کو ان ججوں کے ہمراہ اپنے عہدے پر بحال ہوئے تھے جن کو 3 نومبر 2007کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عہدے پر بحالی کے تقریباً ایک ماہ کے اندر انہیں 14 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، وزیراعظم عوام پر رحم کریں، ایم کیوایم پاکستان