ٹی 20 ورلڈکپ: بھارتی بلے باز کی 18 گیندوں پر ففٹی , ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی بلے باز کے ایل راہول نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ورلڈکپ 2011 کی تیزترین نصف سنچری سکور کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانےوالا 85 رنز کا ہدف باآسانی 6.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارت کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گری جب روہت شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول نے 18 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: سکاٹ لینڈ کیخلاف بڑی کامیابی ۔۔۔کوہلی کو کیا مل گیا؟؟اہم بیان سامنے آگیا