کیا واقعی بھارت رن ریٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گیا؟

Nov 05, 2021 | 22:49:PM

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ 2 میں اپنا رن ریٹ ، پاکستان ،افغانستان اور نیوزی لینڈ سے بھی  بہتر کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کوگروپ 2 میں پاکستان، افغانستان اور نیوزی لینڈ سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے 86 رنز کا ہدف 7.1اوور میں مکمل کرنا تھا جو اس نے سکا ٹ لینڈ کیخلاف میچ میں 7 ویں اوور میں مکمل کرلیا۔سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 85 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،جارج مونسے 24 اور مائیکل لیسک 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت نے 86 رنز کا ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر ساتویں اوور میں مکمل کرلیا جس کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کی اچانک موت 10 مداحوں کی جان بھی لے گئی

مزیدخبریں