پاکستان میں رجیم چینج کے الزامات مکمل بے بنیاد ہیں ،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہاہے کہ امریکا پرپاکستان میں رجیم چینج کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں ہم گمراہ کن اورغلط معلومات کو پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات اور لانگ مارچ پر24 نیوز نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا، 24 نیوز کے بیورو چیف ابراہیم راجا نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو تین سوالات بھیجے۔
24 نیوز کی جانب سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے پہلا سوال کیا گیا کہ عمران خان کی جانب سے امریکا پر رجیم چینج آپریشن کے الزام پرامریکی حکومت کا کیا موقف ہے؟دوسرا سوال کیا گیا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک امریکا تعلقات کو کیسے دیکھتا ہے؟تیسرا سوال پوچھا گیاکہ عمران خان کے لانگ مارچ پرفائرنگ کے واقعہ پر امریکی حکومت کا کیا موقف ہے؟۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 24 نیوز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ امریکا پرپاکستان میں رجیم چینج کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں ہم گمراہ کن اورغلط معلومات کو پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے،ہم پاک امریکا طویل مدتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ہم پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط جمہوری ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ امریکا عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے،ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ہم پاکستان میں امن اور مضبوط جمہوریت دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
مزید تفصیل پڑھیں: عمران خان کے الزامات مسترد، پاک فوج کا حکومت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ