عمران خان نے حملہ ناکام بنانے والے نوجوان کو قوم کا ہیرو قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز حملہ ناکام بنانے والے نوجوان ابتسام کو قوم کا ہیرو قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے گزشتہ روز حملہ ناکام بنانے والے نوجوان ابتسام نے شوکت خانم ہسپتال میں ملاقات کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے فیس بک پیج پر اس ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عمران خان اسی شرٹ پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جو گزشتہ روز ابتسام نے پہنی ہوئی تھی۔ دستخط کرتے ہوئے عمران خان نے نوجوان کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔
اس پر ابتسام نے کہا کہ قوم کے ہیرو تو آپ ہیں۔ میری امی بھی آپ کی بہت بڑی سپورٹر ہیں، انہیں دو ہفتے پہلے ہی ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور یہ دو دن ان پر انتہائی مشکل گزرے ہیں۔
عمران خان نے نوجوان سے وعدہ کیا کہ اب وہ جب بھی وزیر آباد آئیں گے تو ابتسام کے گھر ضرور جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی کہا کہ وہ اس وعدے کو یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رجیم چینج کے الزامات مکمل بے بنیاد ہیں ،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ