محمد نبی نے افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلا استعفیٰ آگیا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر مایوسی اور سلیکٹرز اور انتظامیہ سے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے افغان ٹیم کی قیادت چھوڑ دی۔
— Mohammad Nabi (@MohammadNabi007) November 4, 2022
محمد نبی نے اپنے فیصلے سے متعلق ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر اس نتیجے کے ساتھ ختم ہوا جس کی ہمیں اور ہمارے مداحوں کو امید نہ تھی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بارش، آئی سی سی کا نیا قانون
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میچز کے نتائج سے ہم بھی آپ لوگوں کی طرح ہی مایوس ہیں، گزشتہ ایک سال سے ہماری ٹیم کی وہ تیاری نہیں تھی جو ایک کپتان اور بڑے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
محمد نبی نے کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ کچھ دوروں میں ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی اور میں ایک پیج پر نہیں تھے جس کا اثر ٹیم پر پڑا۔