(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس موذی وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 2 سو 37 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 46 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 58 افراد اس وائرس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت میں موجود ہیں۔