سکھ یاتریوں کو لانے والی ٹرین کو حادثہ

Nov 05, 2022 | 11:17:AM

Read more!

(24 نیوز )کراچی سے ننکانہ صاحب آنے والی سکھ اسپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

کراچی سے ننکانہ صاحب آنے والی سکھ اسپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گیئں،بوگیاں  شورکوٹ اور پیر محل اسٹیشن کے درمیان 7 بج کر 55 منٹ پر پٹری سے اتر گئیں ،حادثہ کے  فوری بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

ضرور پڑھیں : اسلام آباد: مزید 37 افراد ڈینگی کا شکار 

بیشتر مسافروں کو ٹرین کے پہلے حصے میں ایڈجسٹ کر کے 09:55 پر ننکانہ کے لیے روانہ کر دیا گیا،بقیہ مسافروں کی روانگی کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے،حادثے میں  ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ،سی او پی ایس سیفٹی، سی ای این اوپن لائنز اور سی ایم ای کیرج کمیٹی کا حصہ ہوں گے،کمیٹی تین روز میں ڈی ریلمنٹ کے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں