اسلام آباد: مزید 37 افراد ڈینگی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 ہزار 9 سو 79 ہوچکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد اب تک 11 ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 19 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ پمز اسپتال میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 22 مریض لائے گئے جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 2 مریض داخل ہوئے۔
اس کے علاوہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔