ٹوئٹر سے نکالے گئے نوجوان کی پوسٹ انٹرنیٹ پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ہی ملازمین کو نوکریوں کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر سے 3500 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے کچھ ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کی ای میل بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ کئی ملازمین کمپنی کے اس فیصلے پر بہت زیادہ مایوس اور غصے میں بھی ہیں۔ایسے میں ٹوئٹر سے فارغ کیے گئے ایک نوجوان کی پوسٹ ٹوئٹر پر ہی مشہور ہوگئی اور اسے صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔
25 سالہ یش اگروال نامی شخص نے اپنی نوکری سے نکالے جانے کی خبر ٹوئٹر پر خوشی کے انداز میں پوسٹ کی۔
Just got laid off.
— Yash Agarwal✨ (@yashagarwalm) November 4, 2022
Bird App, it was an absolute honour, the greatest privilege ever to be a part of this team, this culture ????????#LoveWhereYouWorked #LoveTwitter pic.twitter.com/bVPQxtncIg
اس شخص نے دفتر سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں کہا کہ برڈ ایپ کے ساتھ کام کرنا اعزاز تھا، اس ٹیم کا حصہ بننا سب سے بڑی خوشی ہے۔
یش اگروال کے اکاؤنٹ بائیو کے مطابق وہ ٹوئٹر میں پبلک پالیسی ٹیم کا حصہ تھا۔