(24نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نومبر کے آخری ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزاکرات میں آئی ایم ایف بجٹ اہداف، مہنگائی اور ٹیکس اہداف پر نظر ثانی پر غور کرے گی۔مذاکرات میں پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں پر بھی بات چیت ہوگی ۔
ضرور پڑھیں : پاکستان ہمسایہ ممالک میں ہمیشہ ہماری اعلیٰ ترجیح رہا ہے، ترجمان چینی دفتر خارجہ
پاکستان کو چین اور سعودی عرب سے مالیاتی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔چینی صدر نے وزیراعظم کے حالیہ دورے میں مالیاتی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی تھی۔پاکستان کا موقف ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کا بندوست کرلیا ہے۔