جسٹس سردار محمد شمیم خان چیف جج سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلستان تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے چیف جج سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلستان کے عہدے کا حلف آٹھالیا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں گورنر گلگت بلستان سید مہدی شاہ نے چیف جج سپریم اپلیٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان سے حلف لیا، حلف برداری تقریب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان اسد علی باجوہ نے خصوصی شرکت کی ،وفاقی وزیر انچارج کشمیر ، گلگت بلستان قمرالزماں کاہرہ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :سردیوں میں گیس فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
تقریب میں سرفراز چیمہ ایڈوکیٹ سمیت دیگر شریک ہوئے،تقریب میں افسران اور چیف جج سردار محمد شمیم خان کے عزیز اوقارب نے شرکت کی ۔ یاد رہے کہ سردار محمد شمیم خان یکم جنوری 2019 سے31 دسمبر 2019 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات رہ چکے ہیں۔