(24نیوز)ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ ایک سے زائد زخم کو قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کے سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا جبکہ دوسری گولی کمر کے اوپر کے حصے میں دائیں جانب لگی۔ارشد شریف کو کمرکے اوپرلگنے والی گولی سینے کے دائیں جانب سے ہی نکل گئی جس سے پھیپھڑے کو نقصان پہنچا۔دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید اسلحہ سے چلائی گئیں۔
ٹیم نے مزید تحقیق کے لیے باڈی کے مختلف حصوں نمونے بھی حاصل کیے ہیں اورمختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔