عدالت کا فیروز خان کو بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے فیروز خان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ضرور پڑھیں : عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
عدالت نے اداکار فیروز خان سے ماہانہ آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔دوران سماعت وکیل فیروز خان نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کا 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت میں علیزا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیحدہ سے رہائش کا بندوست کیا جائے، بچوں کے والد اگربچوں سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔